5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور ہائی کورٹ میں داتادرباردھماکوں کی سماعت23جولائی تک ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمدشریف نے داتادرباردھماکوں کے خلاف ازخودکیس پرکارروائی 23جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔آج عدالت کے روبرو سی سی پی اولاہوراوردیگر اعلی پولیس حکام پیش ہوئے۔ سی سی پی اونے واقعہ کے حوالے سے اپنی تحریری رپورٹ عدالت کے روبروپیش کی جس میں کہاگیاکہ داتادربار دھماکوں کے حوالے سے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے، تاہم اس میں ابھی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی اس لئے عدالت مہلت دے۔دوران سماعت سابق میئر لاہور خواجہ ریاض محمود نے عدالت سے استدعا کی کہ داتا دربار پرسکیورٹی انتظامات کی وجہ سے زائرین کے لئے صرف ایک گیٹ کھولاگیا ہے جس سے شدید گرمی کے باعث زائرین کو لمبی قطارمیں کھڑے ہوکرپریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے لہٰذاعدالت دربار کادوسراگیٹ کھولنے کاحکم جاری کرے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چونکہ یہ سکیورٹی معاملات ہیں اس لئے عدالت اس حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی۔