5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی،گلشن اقبال پولیس کی مختلف کارروائیوں میں14ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…گلشن اقبال پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں ارشد اور کاشف کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول، 2 میگزین، 10 گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔گلشن چورنگی کے قریب لوٹ مار کرنے والے ڈاکو شہزاد کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول ، ایک میگزین اور 5 گولیاں برآمد کر لیں۔جبکہ بلاک 13-D سے بنگلوں میں وارداتیں کرنے والے دو ملزمان غلام محمد اور اجمل کو گرفتار کر کے لوٹی گئی اشیا اور نقدی برآمد کرلی،گلشن بلاک نمبر6اور 5 سے چار ملزمان کو گرفتارکر کے3 پستول، ایک موٹر سائیکل اور ایک چھری برآٰمد کرلی۔ پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے چرس، حشیش اور ہیروئن برآمد کر لی۔