تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آکٹوپس کو قتل کی دھمکیوں کے بعد اسپین نے پناہ کی پیش کش کر دی

جنگ نیوز -
میڈرڈ…آکٹوپس کو قتل کی دھمکیوں کے بعد اسپین کی حکومت نے اسے پناہ کی پیش کش کر دی۔فٹ بال ورلڈ کپ میں مسلسل درست پیش گوئی کرنے والے آکٹوپس کو مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسپین کی حکومت نے اس آکٹو پس کی زندگی کے بارے میں پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ہارنے والی ٹیمز کے عوام نے مختلف سوشل ویب سائٹس پر اس آکٹوپس کو مارنے اور بار بی کیو کرکے کھانے کا ارادہ ظا ہر کیا ہے۔ جرمنی کے چڑیا گھر میں رہنے والے اس آکٹوپس کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلزسمیت اب تک کے چھ میچوں کے بارے میں پیش گوئی سو فیصد درست ثابت ہوچکی ہے۔کواٹرفائنل میں جرمنی کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست اورسیمی فائنل میں جرمنی کے مقابلے میں اسپین کی فتح کی پیش گوئی سچ ثابت ہونے کے بعد اسے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ گوگل ،فیس بک اور ٹوئٹر پر آکٹوپس پال کو مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔اسپین کی حکومت نے خطرہ ظا ہر کیا ہے کہ اس آکٹوپس کی حفاظت کے معاملے میں لا پرواہی نیں بر تی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.