5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فیفا میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ سنسنی خیز ثابت ہو گا
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…نظریں تو سب ہی مرکوز ہیں ورلڈ کپ کے فائنل پر کہ فتح کا تاج کس کے سر سجے گا لیکن میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ بھی نہایت سنسنی خیز ثابت ہوگا کیونکہ اس مقابلے میں ہیں فیورٹ جرمنی اور یوراگوئے کی ٹیم آمنے سامنے۔تیسری پوزیشن کا میچ کل کھیلا جائے گا۔گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی جرمنی نے تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس بار جرمنی کے سامنے پرتگال نہیں بلکہ دو مرتبہ کی سابق چیمپیئن یوراگوئے کی ٹیم ہے جومیگا ایونٹ میں دفاعی چیمپئین اٹلی کو شکست دی چکی ہے۔جرمن قوم تو سیمی فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد افسردہ ہے لیکن یوراگوئے میں ایسا نہیں ہے کیونکہ ان کی ٹیم چالیس سال بعد میگاایونٹ کی فائنل فور میں داخل ہو سکی ہے۔دوسری جانب بیشتر میچز میں جرمنی کی کامیابی کی پیش گوئی کرنے والے آکٹوپس نے تیسری پوزیشن کے لیے اب تک کوئی اشارہ نہیں دیا،البتہ جرمن قوم سیمی فائنل میں شکست کی پیش گوئی کرنے پر آکٹوپس کی جان کے دشمن ضرور بن گئی ہے۔