تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان اورچین نے مفاہمت کی چار یاد داشتوں پر دست خط کر دیے

جنگ نیوز -
بیجنگ…پاکستان اورچین نے صحت اور مواصلات کے شعبوں میں مفاہمت کی چار یاد داشتوں پر دستخط کردیے ہیں جب کہ صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔یاد داشتوں پر دست خط بیجنگ میں پاک چائنا اقتصادی تعاون فورم سے صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد کیے گئے ۔ مفاہمت کی یاد داشتوں کے تحت گلگت بلتستان میں دو بڑی شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی جن پر لاگت کا تخمینہ 45ارب روپے ہے جس میں سے پندرہ فیصد رقم پاکستان دے گا اور پچاسی فیصد سرمایہ کاری چین کرے گا ۔ سمجھوتوں کے تحت جگلوٹ سے اسکردو تک 165 کلو میٹر اور تھاکوٹ سے سازین تک 135 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ۔ اقتصادی تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے چینی کمپنیوں سے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی مراعات سے فائدہ اٹھائیں ۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ سول ایٹمی تعاون کا معاہدہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی گہرائی اور استحکام کو ظاہر کرتا ہے اور عالمی اعتراضا ت کے باوجود چین نے جس طرح اپنے موقف کا اظہار کیا وہ پاکستان کے لئے احترام اور استحکام کا سبب ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.