5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے اکثر مقامات پر موسم خشک وگرم رہے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ اور بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثر مقامات پر موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر مقامات پر موسم خشک رہے گا تاہم سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں کے ساتھ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیرمیں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں زیریں سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش میرپورخاص میں 50ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ چھور، لسبیلہ ، پڈعیدن، بدین ، ٹھٹھہ ، نواب شاہ ، موہن جو دڑو ، لاڑکانہ سمیت دادو میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔