5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایس ڈی اے کی خیبرپختونخوا کو واجب الادا80ملین روپے کی ادائیگی
جنگ نیوز -
پشاور . . . سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) نے خیبرپختونخوا حکومت کو واجب الادا قرضے کی مد میں 80 ملین روپے کی ادائیگی کردی ۔یہ ادائیگی سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہونے والے ایک اجلاس میں کی گئی جس میں سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حماد اویس آغا ، فنانس سیکرٹری خیبرپختونخوا صاحبزادہ محمد سعید اور دونوں اداروں کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈاکٹر حماد اویس آغا نے میڈیا کوبتایا کہ ایس ڈی اے نے صوبائی حکومت کو 80ملین کی ادائیگی کردی گئی ہے اور اب صرف 50ملین روپے مزید واجب الادا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی اے کے آمدن کے ذرائع بہت محدود ہیں اس لئے صوبائی حکومت سے قرضے پر ادا کئے جانے والے سود میں رعایت دینے کی درخواست کی گئی ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت جلد کمیٹی تشکیل دے گی۔