تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان:امریکا طالبان کے خوردنی تیل،کھاد بموں سے نمٹنے کیلئے کوشاں

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . امریکا طالبان کے خود تیار کردہ خوردنی تیل اور کھاد کے بموں سے نمٹنے کی بھر پورکوشش میں ہے،اتحادی افواج کی دوتہائی ہلاکتیں ان ڈیوائسز سے ہو رہی ہیں۔امریکا ان کے سدباب کے لیے تین ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق امریکا طالبان کے خود تیار کردہ خطر ناک بموں سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش میں ہے۔ طالبان کا گھروں میں خوردنی تیل سے تیار کردہ مہلک بموں کا استعمال افغان جنگ میں سب سے زیادہ ہو چکا ہے۔ جون میں ایسے ہی3سو سے زیادہ بموں کے دھماکے کیے گئے اور اتنے ہی دھماکا ہونے سے پہلے ناکارہ بنائے گئے۔ حالیہ برسوں میں آئی ای ڈیزIEDs کا استعمال بہت زیادہ کیا گیا اور2007کے موسم گرما سے تقریباً ہر ہفتے50سے زیادہ ایسے بم استعمال کیے گئے۔ان بموں میں امونیا نائٹریٹ کھاد کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔امریکی اخبار نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ یہ کھادیں زیادہ تر پاکستان سے لائی جاتی ہیں۔ان ڈیوائسز سے نو سالہ طویل جنگ میں اتحادی افواج کی دو تہائیہلاکتیں ہوئیں اور رواں برس جون میں ان ہلاکتوں میں102تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔امریکا ان ڈیوائسز کے خلاف3ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.