تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کرن جوہر کی نئی فلم’وی آر فیملی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . مشہور ہالی وڈ فلم Step Mom کے ہندی ریمیکWe Are Family کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ بالی وڈ کے مقبول پروڈیوسراور ہدایتکار کرن جوہر کی اس فلم میں اداکارہ کاجول اور کرینہ کپورسمیت اداکار ارجن رام پال مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں کرینہ کپور جولیا رابرٹس کے کردار میں جلوہ گر ہونگی ۔ اس فلم کی کہانی دو خواتین کے گرد گھومتی ہے جس میں کاجول اور کرینہ کپور ارجن رام پال کی بیگمات کے کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ ستمبر میں ریلیز کی جانے والی اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے جو بڑے پیمانے پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.