تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

الطاف حسین کا مہمند ایجنسی دھماکے میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار

جنگ نیوز -
لندن . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مہمند ایجنسی میں خودکش بم دھماکے سے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مہمند اجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں خودکش بم دھماکے میں درجنوں افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جو عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کے لئے شہریوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔انہوں نے صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ اس اندہ ناک واقعے کا فور نوٹس لیتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.