تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا: روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 10 افراد ملک بدر

جنگ نیوز -
نیویارک . . . جنگ نیوز . . . امریکہ میں روس کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے والے 10 افراد کو عدالتی حکم پر ملک بدر کردیا گیا۔ امریکی عدالت نے یہ فیصلہ ان افراد کی طرف سے عدالت کے روبرو اعتراف جرم کے بعد دیا ہے۔ امریکی عدالت نے اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا کہ یہ دس افراد دوبارہ امریکہ آنے کی ہر گز کوشش نہ کریں۔ ان 10 افراد کی رہائی کے بدلے میں روس نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار چار افراد کو رہا کرنے سے اتفاق کیا ہے، ان چار افراد کا تعلق مغربی ممالک سے ہے۔ ذرائع کے مطابق سرد جنگ کے بعد روس اور امریکہ کے درمیان جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد کے تبادلے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.