تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چترال،دنیا کے بلند ترین میدان میں آج شندور میلے کا آخری دن

جنگ نیوز -
چترال . . . چترال میں دنیا کے بلند ترین میدان میں روایتی شندور میلے کا آج آخری دن ہے جس میں پولو کا فائنل میچ کھیلا جارہا ہے، جب کہ پیراگلائڈنگ اور چترال سکاؤٹس کے بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع قدرتی شندور اسٹیڈیم میں میلے کے آخری روز لواری کلب اور شندور کلب کے درمیان پولوکا فائنل میچ کھیلا جارہا ہے۔ شندور میلے میں گلگت، چترال اور ملک کے دیگر حصوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں آئے ہوئے ہیں۔ میلے میں روایتی رقص اور موسیقی سے لوگوں محظوظ ہورہے ہیں جبکہ پیراگلائیڈنگ شو بھی کیا گیا جسے شائقین نے بے حد سراہا نیز چترال اسکاؤٹس کے بینڈ نے بھی اپنے فن کا خوب صورت مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.