5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شش وپنج کا شکا ر معصوم مرغابی جواپنے آپ کو بلی سمجھ بیٹھی
جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . بر طا نیہ کی ریاست West Sussex میں ایک پالتو مر غا بی اپنے آپ کو بلی سمجھنے لگی ہے۔اس مر غا بی کو ایک بر طا نوی جو ڑے نے تین سا ل قبل اپنے گھر میں تین پا لتو بلیوں کے سا تھ پا لنا شروع کیا تھا جو بلیوں کے ساتھ پرورش پا کر اب اپنے آپ کو مر غابی کے بجا ئے بلی سمجھنے لگی ہے۔یہ مر غا بی بلیوں کے سا تھ نر م وملا ئم ٹوکری میں سو نے کی عادی ہے اور دن میں تین مرتبہ اپنی بچپن کی سا تھی ان بلیوں کے ساتھ انہی کے برتنوں میں کھا نا کھا تی ہے۔حیرت انگیز طور پر یہ بلیاں اس مر غا بی پر حملہ نہیں کرتیں اور اسے بھی اپنا ہی سا تھی مانتی ہیں۔