تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برٹش پٹرولیم کوتیل کا اخراج روکنے کیلئے کنویں کوجلد بند کرنیکا کا حکم

جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی . . . جنگ نیوز . . . امریکہ کی اپیل کورٹ نے گہرے پانی میں کھدائی کرنے کے اوبامہ انتظامہ کی درخواست کومسترد کردیاہے جبکہ برٹش پٹرولیم کو حکم دیاگیاہے کہ وہ تیل کا اخراج کو روکنے کیلئے کنویں کوبندکرنیکا کام جلد شروع کرے۔ رپورٹس کے مطابق 32آئل کمپنیز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اتنی لمبی مدت تک کھدائی کے کام سے ان کا کاروبار متاثر ہوسکتا ہے جس کے بعدوفاقی عدالت نے گہرے پانی میں کھدائی کرنے کی چھ ماہ کی قانونی مہلت روک دی تھی ۔ اوبامہ انتظامیہ نے چھوٹی عدالت سے گہرے پانی میں کھدائی کرنیکی مہلت حاصل کی تھی۔ وفاقی عدالت نے کہا کہ اوبامہ انتظامیہ ابھی تک کوئی ایسی سرگرمی دکھانے میں ناکام رہی ہے جس سے ان کے مقصد کا اندازہ ہو۔دوسری طرف امریکی حکام نے برٹش پیٹرولیم کوحکم دیاہے کہ وہ خلیج میکسیکو میں تیل کنواں بند کرنے کا کام جلد شروع کرے۔ حکام کے مطابق تباہ شدہ کنویں کوکیپ لگانے کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.