5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعلی ڈگری،لاہور ہائیکورٹ نے عامریارواران کے خلاف درخواست نمٹا دی
جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر یار وارن کے خلاف نااہلی کی درخواست نمٹادی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عامر یار وارن کے خلاف جعل سازی کامقدمہ درج کرانے کے لئے الیکشن کمشین سے رجوع کیاجائے۔عامر یار وارن کے مخالف امیدوار صاحب زادہ اسد کی طرف سے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ میں عامر یار وارن کی ڈگری جعلی ثابت ہوچکی ہے لیکن ان کے استعفے سے ان کی جعل سازی کاجرم ختم نہیں ہوسکتا لہٰذا عدالت سپریم کورٹ کی آبزرویشن کی روشنی میں عامریار وارن کے خلاف جعل سازی کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کاحکم دے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ اندارج مقدمہ کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیاجائے۔