تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ میں بارشیں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 150% اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . جنگ نیوز . . . سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل50 فیصد کم ہوگئی ہے جس کے باعث سبزیوں کی قیمتیں75سے150 فیصد تک بڑھا دی گئیں ۔ کراچی فلاحی انجمن ہول سیل ویجیٹیل مارکیٹ کے صدر حاجی شاہجہاں نے بتایا کہ بارشوں کے باعث اندرون سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل نصف رہ گئی، جس کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں75سے 150 فی صد تک اضافہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ سبزیاں اور پھل گل سڑ جانے کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے نقصان ہوا۔ تاہم آم کی طلب میں اضافے کی وجہ سے قیمت100 روپے فی پیٹی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سبزی منڈی میں سپلائی کم رہی، جس کی وجہ سے ٹماٹر10 روپے فی کلو سے بڑھ کر 25 روپے، پیاز 10سے 15 روپے، آلو 15 سے 20روپے، توری15 سے25 روپے، بھنڈی15 سے 22 روپے اور پالک 12 سے 14 روپے کلو ہو گیا۔ جبکہ فالسہ، آڑو اور جامن بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.