5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سانحہ داتا دربار،جمعے کے وقت بادشاہی مسجد کی بھی سیکورٹی ہائی الرٹ
جنگ نیوز -
لاہور . . . سانحہ داتا دربار کے بعد لاہور میں جمعہ کے وقت بادشاہی مسجد کی بھی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔بادشاہی مسجد میں آنے والے ہر نمازی کی پولیس اہل کار نے تلاشی کر کے مسجد میں داخل ہونے دیا،ہر چھوٹے بڑے نمازی کے سامان کی بھی اسکینر سے چیکنگ کی گئی۔ پولیس اہل کار مسجد کے چاروں اطراف ہوشیار اور چاق و چوبند سخت دھوپ میں اپنی ڈیوٹی باخوبی سر انجام دیتے ہوئے نظر آئے۔ شہریوں نے بھی سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ پولیس اہلکار جدید اسلحے سے لیس اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کھڑے تھے۔