5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میٹھے مشروبات ذہنی تناؤ اور جارحانہ برتاؤ میں کمی کرتے ہیں،تحقیق
جنگ نیوز -
سڈنی . . . سی ایم ڈی . . . آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلزاور کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے محقیقین نے ایک مشترکہ تحقیق کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ میٹھے مشروبات بشمول چائے میں چینی کی مقدار ذہنی تناؤ اور جارحانہ برتاؤ میں کمی کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق آفس کے معمولات میں چینی والی چائے یا دیگر میٹھے مشروبات پینے والے افراد دیگر افراد کی نسبت کم ذہنی تناؤ میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ ان کا برتاؤ بھی جارحانہ نہیں ہوتا اور وہ کسی قسم کے بحث مباحثے سے بھی اجتناب برتتے ہیں۔اس تحقیق کے مطابق مشروبات میں موجود میٹھا انسانی دماغ میں ہیجان پیدا کرنے والے متحرکات کو قابو کرتا ہے جس کے تحت وہ ذہنی تناؤ میں کسی فوری ردِ عمل کا اظہار کرنے سے گریز کرتے ہیں۔