5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تقاریر مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں،پرویز رشید
جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے تمام اراکین پنجاب اسمبلی سے صحافیوں سے متعلق قراداد واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں اراکین کی تقاریر ان کا ذاتی نقطہ نظر ہے مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں۔لاہور سے جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اراکین اسمبلی قردادکے بجائے اپنا موقف میڈیا کے فورم پر پیش کریں۔ پنجاب حکومت کسی قیمت پر جعلی ڈگری کی حمایت نہیں کرتی۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کی قدغن لگانے کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تقاریر ان کا ذاتی نقطہ نظر ہے اور یہ مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں۔