5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شمسی توا نا ئی سے چلنے والے طیار ے کا26گھنٹے مستقل پرواز کا عا لمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
برن . . . سی ایم ڈی . . . شمسی توا نا ئی سے چلنے والے طیار ے نے چھبیس گھنٹے کی مستقل پرواز کا عالمی ر یکار ڈ قائم کر دیا ہے ۔ یہ تاریخی پرواز سو ئزر لینڈ کے دا ر لحکو مت بر ن سے شر و ع ہو ئی اور سو ئزر لینڈ کا فضا ئی چکر لگا تے ہو ئے چھبیس گھنٹے اور نو منٹ بعد اختتام پذیر ہو ئی ۔ فضا ئی سفر کی تاریخ میں یہ کسی بھی جہاز کی طو یل اور بلند ترین پروا ز ہے ۔اس پرواز کی دلچسپ با ت یہ ہے کہ شمسی طیا رہ ہونے کے با و جو دیہ طیا رہ را ت میں سفر کر نے میں کامیا ب رہا جس کا سبب اس میں نصب کی گئی مخصو ص بیٹری ہے جو شمسی تو انا ئی کو محفو ظ کر نے کی صلا حیت رکھتی ہے۔