5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب سے متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام جاری
جنگ نیوز - مظفر گڑھ . . . مظفر گڑھ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کاکام جاری ہے تاہم ضلع لیہ کے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک کوئی امدادی کیمپ قائم نہیں کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں آنے والے سیلابی ریلے سے لیہ کے متاثرین کومشکلات کاسامنا ہے۔متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں جب کہ کئی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ضلع مظفرگڑھ میں دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں محکمہ صحت اور سول ڈیفنس کے 2 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار میں جاری دریائی کٹاؤ سے دریائے سندھ کا کنارہ بستی محمد والی کو چھونے لگا ہے،جہاں گورنمنٹ ہائی بوائز اسکول، مویشی اسپتال کی عمارت اور دستکاری اسکول اور آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔