تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور،مساجد و عبادت گاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات

جنگ نیوز -
پشاور . . . سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں مساجد اور عبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی کوآرڈینیشن پشاور مبارک زیب نے جیو نیوز کو بتایا کہ جمعہ ہونے کی وجہ سے مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس کی اضافی نفری بازاروں میں گشت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے داخلی راستوں پر قائم پولیس ناکوں پر بھی چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے اور شہر بھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.