5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نواب شاہ،جسقم کی چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کے خلاف ہڑتال
جنگ نیوز -
نواب شاہ . . . نواب شاہ میں جسقم کی اپیل پر چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کے خلاف شٹر بند ہڑتال کی گئی اور نیا ناکا سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔جلوس کے شرکا نے پریس کلب پر شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سکرنڈ روڈ، لیاقت مارکیٹ اور کپڑا مارکیٹ سمیت مختلف مارکیٹیں اور بازار بند رہے۔بعد ازاں جلوس کے شرکا نے جسقم کی جانب سے کراچی کے تعلیمی اداروں میں سندھ کے طالب علموں کا داخلہ نہ ہونے کے خلاف ایک سو گھنٹہ کی بھوک ہڑتال کے کیمپ میں شرکت کی۔ واضع رہے کہ سرفراز میمن کی قیادت میں بھوک ہڑتال جاری ہے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری شہر کی اہم شاہراہوں پر موجود تھی۔