5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: گارڈن میں دو گروپوں میں تصادم ،8افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . کراچی کے علاقے گارڈن میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں8افراد زخمی ہوگئے تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ صورتحال پر قابو پایا۔پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے جوبلی میں ایک مسجدپر تنازعے کے باعث دو مذہبی گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے اور لاٹھیوں کے وارسے8افرادزخمی ہوگئے، اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ بھی کی جاتی رہی،جبکہ علاقے میں دکانیں و کاروبار بھی بند کرادیا گیا،اطلاع ملنے پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں گروپوں کو منتشر کردیا۔مزیدکسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔