5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی : ڈیفنس میں ایک گھرپر دستی بم حملہ ، عمارت کو نقصان پہنچا
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے ایک گھرپر دستی بم سے حملہ کیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد میں سابق جسٹس کی رہائش گاہ کے برابرواقع بنگلے میں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دستی بم کے پھٹنے سے زوردار دھماکاہوا اور زمین پر گڑھاپڑگیا،کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اوردیواروں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مالک مکان فہد رسول کے مطابق وہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کا مالک ہے اور اس کے گھرپر حملہ گھریلو دشمنی کی بنا پر کیا گیااور پولیس کو جب گھرپر بلایا تواس نے دھماکے کوپٹاخے کادھماکاکہہ کراپنی جان چھڑالی۔