5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سرد جنگ کے بعد امریکا اور روس کے درمیان گرفتار جاسوسوں کاتبادلہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . . .سرد جنگ کے بعد امریکا اور روس کے درمیان گرفتار جاسوسوں کے سب سے بڑے تبادلے کی کارروائی مکمل ہوگئی۔ واشنگٹن نے دس جبکہ ماسکو نے چار ایجنٹ حوالے کیے۔ جاسوسوں کا تبادلہ آسٹریا کے شہر ویانا میں ہوا جہاں سے خصوصی امریکی طیارہ چار ایجنٹوں کو لے کر پہلے برطانیہ میں کچھ دیر رکا اور پھر واشنگٹن کے باہر Dulles انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچا۔ جبکہ روسی طیارہ دس جاسوسوں کو لے کر ماسکو کے ڈومو ڈیوو ائیرپورٹ پراترا۔ ماسکو کی جانب سے ڈی پورٹ کیے گئے چار روسی شہریوں نے مغربی ممالک کیلئے جبکہ امریکا کی جانب سے نکالے گئے دس ایجنٹوں نے روس کیلئے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ یہ دس جاسوس گرفتاری سے قبل ایک عشرے تک امریکی ایف بی آئی کی مسلسل نگرانی میں رہے۔ جاسوسوں کے تبادلے کیلئے سی آئی اے کے سربراہ لیون پینیٹا نے امریکا کی جانب سے مذاکرات میں حصہ لیا۔ امریکا کے حوالے کیے گئے چار جاسوسوں کو سی آئی اے کی ڈی بریفنگ کے عمل سے گزارا جائے گا۔