5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہیتھرو ائیرپورٹ ٹرمینل میں آتشزدگی ، آمدورفت میں کوئی خلل نہیں پڑا
جنگ نیوز -
لندن. . . . . . . . .برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمنل میں آگ لگی جسے پربغیر کسی جانی نقصان کے قابو پالیا گیا ۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے کاروگو گودام میں لگنے والی آگ پرایک سو کے قریب فائرفائٹررز نے قابو کر لیا ۔ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق آگ کے باعث ٹرمنل کو نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی پروازوں کی آمدورفت میں کوئی خلل پڑا ۔آگ پر قابو پانے کے لئے 20آگ بوجھا نے والی گاڑیوں اور ایک سو فائرفائٹرز نے حصہ لیا جبکہ آگ نے اکسکلوزیئو زون کے 4سو میٹر حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا ۔