تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نیو کراچی انڈسٹریل ایریامیں واقع تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریامیں تولیہ فیکٹری میں آگ لگنے بھاری مالیت کا کپڑاجل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ایک تولیہ فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر ابتدا میں دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے، آگ پر تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد 10 فائر ٹینڈرز کی مددسے قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے سے بھاری مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.