تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور: ایک قبائلی کے گھر کے باہر دھماکہ، دو راہگیر زخمی

جنگ نیوز -
پشاور. . . .. . .. .پشاور کے علاقہ رنگ روڈ پتنگ چوک کے قریب ایک قبائلی کے گھر کے باہر دھماکہ سے دو راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ قبائلی کے گھر کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔مہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹی کے رکن ملک چندر خان کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملک چندر خان مہمندایجنسی کے امن کمیٹی کے ممبر ہے اور موجودہ واقعات اسی تسلسل کا حصہ ہے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دینے لگی۔ دھماکے سے گھر کے باہر دو راہگیر زخمی ہوگئے ان زخمیوں کو پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کردیا گیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی آبادی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.