5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صادق آباد میں جعلی عامل کے تشدد کے باعث ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
صادق آباد. . .. . . .. . . .صادق آباد میں جعلی عامل کے تشدد کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس نے جعلی عامل کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق آرائیں کالونی میں قلندرعباس نامی جعلی پیر نے آستانہ قائم کررکھاتھا۔70سالہ شخص احمد پرویز اس سے اپنا علاج کرانے آیا۔اس دوران جعلی عامل نے بوڑھے شخص پرجن اتارنے کے نام پر تشدد شروع کردیا جس پر احمد کے بیٹوں نے عامل کو پکڑلیااور تشدد کا شکار بشیر کو شیخ زید اسپتال لے گئے جہاں بشیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے جعلی عامل کو گرفتارکرلیاہے۔