5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:مختلف واقعات میں2افراد ہلاک،6زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے25 سالہ نامعلوم شخص کو ہلاک کردیا، کیماڑی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، ماڑی پور میں ٹرک اڈے کے قریب ٹریفک کوچ کے حادثے میں خاتون سمیت6 افراد زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیاگیا۔