تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبرپختونخوا :وارسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخوا میں وارسک کے مقام پر درمیانے درجے جبکہ نوشہرہ، خیرآباد اور چارسدہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ وارننگ سیل کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق وارسک کے مقام پر پانی کا اخراج چون ہزار چار سو پچاس، نوشہرہ میں دریائے کابل کے مقام پر پانی کا اخراج اکسٹھ ہزار دو سو اور دریائے کابل میں اٹک خیرآباد کے مقام پر پانی کا اخراج پچیس ہزار تین سو بیس کیوسک ہیں اور ان مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اس طرح دریائے سوات میں منڈا ھیڈورکس کے مقام پر پانی کا اخراج انیس ہزار تین سو چھبیس کیوسک ہے اور یہاں سیلاب کی صورتحال معمول کے مطابق ہے جبکہ دریائے کابل میں چارسدہ کے مقام پر پانی کا اخراج اکیس ہزار پانچ سو تہتر اور یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.