5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوشہرہ اور چارسدہ میں سرچ آپریشن،85مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ اور چاسدہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے جاری سرچ آپریشن میں85 مشتبہ افراد کو گرفتار اورشدت پسندوں کے6 مکان گرادئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بدرشی اور کاکا صاحب میں سیکیورٹی فورسز،ایف سی اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے جس کے دوران70 مشتبہ افراد گرفتار جبکہ کالعدم تحریک طالبان نوشہرہ کے امیر قاری کامران سمیت6 شدت پسندوں کے مکان گرادیے گئے ہیں ۔ دوسری طرف چارسدہ کے علاقے شمالی حشت نگر میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن میں15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔