تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہالینڈ کے قومی پرچم کی ہاٹ کیک کی طرح فروخت

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم…سی ایم ڈی…ہالینڈ میں فٹ بال ورلڈ کپ 2010ء کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ ہالینڈ میں ڈچ باشندوں نے ہر چیز کو نارنجی رنگ کا لباس پہنادیا ہے۔ یورائے گوائے کو 2کے مقابلے میں3گول سے شکست دینے کے بعد ڈچ شائقین کو اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ ان کی ٹیم ہی اس میگا ایونٹ کی فاتح ہوگی ۔ یہی وجہ ہے کہ جھنڈے تیار کرنے والی کمپنیوں نے ہالینڈ کے قومی پرچم میں اپنی ٹیم کو فٹ بال ورلڈ کپ2010کا فاتح قرار دیے دیا ہے ۔ ہالینڈ کایہ پرچم جس پر Holland Wereldkampioen 2010 (یعنی Holland World Champion 2010 ) کی عبارت تحریر ہے ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہورہا ہے۔نارنجی رنگ کے پس ِ منظر میں تیار ہونے والے اس پرچم میں جہاں ہالینڈ کو فاتح قرار دینے کی عبارت تحریر ہے وہیں اس میں سب سے اوپرسرخ و سفید اورنیلے رنگ سے شیر کے سر کی تصویر بنائی گئی ہے ۔ ہالینڈ میں قومی پرچم کے علاوہ ٹیلی ویژن سیٹ اور باربی کیو سیٹ کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور ہر وہ اشیاء جو نارنجی رنگ میں بنائی گئی ہے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہی ہے ۔ ڈچ ریٹیلرز فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے دوران ریٹیلرز کو 254ملین ڈالر اضافی آمدنی ہونے کی پیش گوئی کی تھی تاہم فیڈریشن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اصل آمدنی اس سے بھی زیادہ ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.