تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئندہ بارہ گھنٹے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا

جنگ نیوز -
کراچی…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شمالی پنجاب، کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقام پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اگلے تین روز تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہی۔کراچی میں ہلکی جبکہ میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.