5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شہد جسم کے بیکٹیریا کوختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم…قدرتی شہد میں شفا رکھی گئی ہے یہ بات تو قرآن میں بھی واضح کردی گئی ہے تاہم جدید سائنس ہزاروں سالوں کے بعد ان باتوں کو ثابت کررہی ہے۔ حال ہی میں ایمسٹرڈم کے ایک میڈیکل سینٹر میں شہد کے انسانی جسم پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات پر کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شہد میں ایسی صلاحیت موجود ہوتی جو جسم میں موجود جراثیم کو ختم کرسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیاں ایک ایسا پروٹین پیدا کرتی ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی شفا بخش اور مفید ہے۔Defensin-1 نامی یہ پروٹین قدرتی شہد میں بھی پایا جاتا ہے جو جلد کے امراض اور انفیکشن سمیت کئی بیماریوں سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔