5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چولستان میں50کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف
جنگ نیوز -
بہاولپور…وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چولستان کے علاقے مٹہ والی میں چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شاد باد کوآپریٹو لائف اسٹاک فارم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے چولستان کی زمینیں یہاں کے لوگوں میں تقسیم کرنے کووعدہ پورا کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ چولستان کے بچے اور بچیاں بھی لاہور،ملتان اور بہاولپور کے بچوں کی طرح زندگی گزاریں ۔شہباز شریف نے بتایا کہ اس سال چولستان میں50کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہو گی ، بارہ دیہات میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جائے گی اور موبائل اسپتال قائم کیا جائے گا۔