5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جڑواں شہروں سمیت پوٹھوہار ریجن میں سی این جی آج اسٹیشنز بند رہینگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پوٹھوہار ریجن میں اٹک سے جہلم تک 596سی این جی اسٹیشن ہفتے کو بند رہیں گے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سی این جی اسٹیشنز 10 جولائی کی صبح 6 بجے سے بند کیے جائیں گے اور 11جولائی کی صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔ غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ اب ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر ماہ دو مرتبہ توانائی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد ابھی تک نہیں ہوسکا۔غیاث پراچہ نے مزید بتایا کہ تین صوبوں میں آئین کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں اس لیے پنجاب میں بھی سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ ختم کیا جائے ۔