تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ورلڈ کپ فٹبال کون جیتے گا؟جانوروں کی پیشن گوئیوں میں اختلاف

جنگ نیوز -
نئی دہلی…ورلڈ کپ فٹبال کون جیتے گا؟ جانوروں کی پیش گوئیوں میں اختلاف پیدا ہوگیا ۔ جرمن آکٹوپس کے بعد بھارتی چڑیا نے بھی اسپین کے نام قرعہ فال نکالا ہے۔ مگر سنگاپوری طوطے اور ڈچ زرافے، لیمور اور اونٹ نے ہالینڈ کو فاتح قرار دے دیا۔بھارت کے شہر الہ آباد میں شمع نامی چڑیا منی رام کی ملکیت ہے۔ شمع نے بھی فائنل میں اسپین کی جیت کی فال نکالی۔ اور ایک بار نہیں بلکہ دو مرتبہ نکالی گئی قرعہ ہسپانوی ٹیم کے نام رہی۔ شمع نے سیکڑوں لفافوں کی موجودگی میں یہ پیش گوئی کی۔ مگر سنگاپور کے علاقے لِٹل انڈیا میں طوطے’ مانی‘ کے سامنے جب ورلڈ کپ فائنل کی ٹیموں کے جھنڈوں پر مشتمل دو کارڈز رکھے گئے تو اس نے نیدرلینڈز کو منتخب کیا۔ مانی کی اس سے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کی اسپین کے ہاتھوں شکست کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوچکی ہے۔اُدھر ہالینڈ کے جانور بھی پیش گوئیوں کے میدان میں کود پڑے ہیں۔ ایمسٹرڈیم چڑیا گھر کے ان مکینوں نے اسپین کی شکست کو نوشتہ دیوار قرار دیا ہے۔ لیمور، اونٹ اور زرافے نے ڈچ ٹیم کو ظاہر کرنے والی نارنجی رنگ کی سبزیاں اور پھل کھاکر ہسپانوی ٹیم کے سرخ رنگ کو مسترد کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.