تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈیوس کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح

جنگ نیوز -
ہیوری …ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں پاکستانے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبلز میچ جیت لیا،اس طرح پاکستان کو کیویز کے خلاف دوایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کے شہرہیوری میں جاری ایونٹ میں اعصام الحق اورعقیل خان پرمشتمل پاکستانی پیئر نے نیوزی لینڈ کے مارکس ڈینیل اورMichael Venusپرمشتمل جوڑی کو سات چھ ، چھ تین اورچھ دو سے ہرادیا۔مقابلہ دوگھنٹے تیس منٹ جاری رہا۔پاکستان کوٹائی میں دوایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔کل ریورس سنگلز کھیلے جائیں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.