5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جان ابراہم ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل افریقا جا کر دیکھنے سے محروم
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈہدایت کار وشال بھردواج کی فلم ’سات خون معاف‘ فٹ بال کے شیدائی اداکار جان ابراہم کے جنوبی افریقا میں ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔بالی وڈ کے دوسرے اداکاروں کی طرح ایکشن اسٹار جان ابراہم بھی فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقا جانے کی تیا ری مکمل کرچکے تھے لیکن عین موقع پر فلم”سات خون معاف“ کے ہدایت کا ر وشال بھردواج نے انہیں فلم میں کچھ اضافی مناظرکی عکس بندی کے سلسلے میں بلالیا، جس کے نتیجے میں جان ابراہم کو جنوبی افریقہ جانے کا پروگرام ترک کرنا پڑا۔جان ابراہم نے اگرچہ فلم دوستانہ 2 کی عکس بندی مکمل کرنے کے لیے اپنے شیڈول کو بہت توجہ کے ساتھ ترتیب دیا تھا تاکہ فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے جنوبی افریقہ جاسکیں لیکن وشال بھردواج کی فلم ”سات خون معاف“ نے انہیں ورلڈ کپ فٹ با ل کا فائنل دیکھنے سے محروم کردیا۔