5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چینی راہب نے پانی پر چلنے کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو مبہوت کر دیا
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین کی فلموں میں کنگ فو کے کئی کرتب تو ہر عام و خاص شخص نے دیکھے ہوں گے اور اسی طرح کنگ فو استادوں کا پانی پر چلنے کا مظاہرہ بھی فلمی پردے پر ہر کسی نے دیکھا ہے، مگر حقیقی زندگی میں اس کا مظاہرہ چین کے شہرQuanzhouکے شاؤلن ٹیمپل کے راہبShi Liliang نے کر دکھایا ہے۔کئی سالوں سے پانی پر چلنے کی مشق کرنے والےLiliangنے کنگ فو میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی پر 7.28میٹر تک پیروں کے پنجوں پر چہل قدمی کرکے وہاں موجود لوگوں کو دنگ کر دیا۔