5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دنیا بھر میں موبائل فون کنکشن کی تعداد پانچ ارب سے متجاوز
جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک…دنیا بھر میں موبائل فون کنکشن کی تعداد پانچ ارب سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 2012کے وسط تک ان کی تعداد6ارب ہو جائے گی۔چینی اخبار’چائنہ پوسٹ‘ کے مطابق گزشتہ 18ماہ میں ایک ارب موبائل فون کنکشن دیے گئے۔دنیا میں2008 میں موبائل فون کنکشن کی شرح60 فی صد تھی جو اب ی74فی صد ہے۔سب سے زیادہ مغربی یورپ میں130فی صداوراس کے بعد مشرقی یورپ میں123فی صد ہے۔ سینتالیس فی صد موبائل فون کنکشن کے ساتھ ایشیا سب خطوں میں سر فہرست ہے۔موبائل فون کی تعداد میں سب سے زیادہ بھارت اور چین میں اضافہ ہوا اورگزشتہ شرح کی نسبت پاکستان اور فلپائن میں کمی ہوئی۔