تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فٹبال ورلڈ کپ،تیسری پوزیشن کیلئے جرمنی اوریوروگوئے آمنے سامنے

جنگ نیوز -
پورٹ ایلزبتھ…فٹ بال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیمیں جرمنی اوریوروگوئے آج تیسری پوزیشن کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کافائنل کل ہالینڈ اوراسپین کے درمیان ہوگا۔پورٹ ایلزبتھ میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔جرمن ٹیم کو اس مرتبہ ٹامس میولر کی خدمات حاصل ہوں گی ،وہ معطلی کی وجہ سے سیمی فائنل میں شرکت نہیں کرسکے تھے،البتہ مروسلو کلوزے کی شرکت مشکوک ہے،وہ انجری کاشکار ہیں،انہیں ورلڈکپ مقابلوں میں برازیلین اسٹاررونالڈو کے سب سے زیادہ پندرہ گولز کاریکارڈ برابرکرنے کے لیے ایک گول درکارہے۔دوسری جانب یوروگوئے کی صورت حال بھی جرمنی جیسی ہے،ایک طرف معطلی کی وجہ سے سیمی فائنل نہ کھیکلنے والے لوئس سوارز ٹیم کوجوائن کریں گے تو دوسری طرف ڈیگو فورلن انجری کاشکارہیں۔یوروگوئے اورجرمنی کے درمیان اب تک کھیلے گئے دس میچز میں چھ میں جرمنی نے کامیابی حاصل کی جبکہ یوروگوئے کوصرف ایک فتح 1928میں ملی۔تین میچ ڈراہوگئے۔ایونٹ کافائنل کل اسپین اورہالینڈکے درمیان ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.