تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فلورملز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے فلور ملزایسوسی ایشن کا کہناہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔فلورملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق صوبے کی فلورملزآٹے کی نقل وحمل پر پابندی کے فیصلے کے خلاف احتجاجا بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے لیکن اس کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندی لگاکر بلوچستان کے عوام کو گندم کی بھرپور فصل کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ نے بلوچستان آنے والی گندم اور گندم کی منصوعات پر غیرآئینی پاندیاں لگا رکھی ہے انھوں نے کہا کہ ہڑتال کے دوران بلوچستان بھر کی فلور ملوں میں نہ تو گندم کی پسائی ہوگی اور نہ ہی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کی جائے گی۔کوئٹہ میں فلورملزکی ہڑتال کے باعث مارکیٹ میں آٹاکی قلت کاخدشہ پیداہوگیاہے اور فوری طور پراس جانب توجہ نہیں دی گئی تومعاملہ سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.