5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مہمند ایجنسی خودکش دھماکے کے42زخمی اسپتال سے فارغ
جنگ نیوز -
پشاور…مہمند ایجنسی خودکش دھماکے کے 97 زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ جن میں 42 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غونڈ میں خود کش دھماکے کے 97 زخمیوں کو ایل آر ایچ طبی امداد کے لیئے منتقل کیا گیا۔ جن میں تین زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ دو لاشیں بھی جائے وقوعہ سے اسپتال لائی گئیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 55 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ جس میں چار بچے بھی شامل ہیں جبکہ تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔