5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت اور ایران کے میں سائنس و ٹیکنالوجی سمیت 6معاہدوں پر دستخط
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت اور ایران کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی، چھوٹی صنعتوں اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون سمیت نصف درجن معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ نئی دلی میں سولہویں بھارت۔ایران مشترکا کمیشن کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہونے والے معاہدوں پر دستخط بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اور ایرانی وزیر خزانہ سید شمس الدین حسینی کی موجودگی میں کیے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں سمیت متبادل توانائی اور فضائی سروسز کے میدان میں بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں کے طے پانے سے بھارت اور ایران کے درمیان سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کوفروغ حاصل ہوگا۔ ایران پر اقوام متحدہ اور امریکا کی پابندیوں کے باوجود بھارت کے ساتھ معاہدوں پر دونوں جانب سے مسرت کا اظہار کیا گیا۔