5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعلی ڈگریوں والے اب پارلیمنٹ میں نہیں رہیں گے،قاضی انور
جنگ نیوز -
پشاور…سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر قاضی محمد انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں والے پارلمینٹرین کو الیکشن کمیشن کے ذریعے ڈی نوٹی فائی کیا جائے گا اور اب یہ پارلیمنٹ میں نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔ وہ پشاور میں جیونیوز سے گفت گو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے لیے میڈیا کی بہت خدمات ہیں ۔قاضی انور نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعلسازوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔