5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:نارتھ ناظم آباد میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افرادزخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کے قریب واقع مکان کی چھت گرگئی ۔واقع کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہو گئے ۔واقع کی اطلاع ملتے ہے پولیس اور دیگر ریسکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طور پرایمبولینس کے ذرئعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ایم ایل او کے مطابق زخمیوں کے ہاتھوں میں فریکچرز آئے ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔