تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عامر خان کے بھانجے عمران کی مستقبل میں ہدایت کاری کی خواہش

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وو ڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان جہاں تیزی سے بالی ووڈ میں اپنے قدم جما رہے ہیں وہیں وہ اپنے ماموں کے نقشِ قدم پر بھی چلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بالی ووڈ کی چار فلموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے عمران خان ناصرف فلمسازی کے میدان میں سیکھنے کی جستجو رکھتے ہیں بلکہ مستقبل میں ہدایتکاری کے شعبے میں بھی اپنے جوہر آزمانا چاہتے ہیں۔عمران کے مطابق وہ مستقبل میں کبھی نہ کبھی ہدایتکاری کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتیں آزمائیں گے تاہم ابھی فی الحال ان کے پاس کافی فلمیں موجود ہیں جن میں انہیں اداکری کے جوہر دکھانے ہیں۔واضح رہے کہ آجکل عمران خان کی فلم آئی ہیٹ لو اسٹوریز باکس آفس پر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے اورانہیں کئی ہدایتکاروں کی جانب سے مزید فلموں کی پیشکش بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کے ماموں عامر خان اپنی فلم تارے زمین پر میں اپنی ہدایتکاری کا کامیاب مظاہرہ کرچکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.